نیویارک اوپن سکوائش، انگلش کھلاڑی لارا مسارو ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 19 جنوری 2017 19:49

نیویارک اوپن سکوائش، انگلش کھلاڑی لارا مسارو ویمنز سنگلز فائنل میں ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) انگلش پلیئر اور سابق عالمی نمبر ایک لارا مسارو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے نیویارک اوپن سکوائش ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، مسارو نے سیمی فائنل میں ہم وطن کھلاڑی سیرا جین پری کو شکست دی۔

(جاری ہے)

نیویارک اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں لارا مسارو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی سیرا جین کو 3-0 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں ان کا مقابلہ فرانس کی کامیلی سرمی سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :