پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹر کٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون 1 اور زون 6 کی کامیابی

زون تین اور پانچ کے درمیان میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

جمعرات 19 جنوری 2017 19:49

پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹر کٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون 1 اور زون 6 کی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کراچی ریجن کے پانچویں رائونڈ کے اختتام پر زون ایک اور زون چھ نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی جبکہ زون تین اور پانچ کے درمیان کھیلا گیا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ زون سات اور زون ایک کے مابین، ٹی ایم سی گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون ایک نے زون سات کو سات وکٹوں سے ہرا کر 9 پوائنٹس حاصل کر لئے۔

زون ایک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی70 اوورز میں 7وکٹوں پر 265 رنز بنا ئے۔ اسامہ بٹ نی6 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 64، ایس ایم شہیر نے 7چوکوں کی مدد سے 47 اور محمد زبیر نے 6 چوکوں کی مدد سی39رنز بنائے۔خفیدالنبی نے 25رنز دیکر 5اور محمد عالم نے 27رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں زون سات 55.2اوورز میں 136رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔محمد عثمان نے 8چوکوں کی مدد سے 53اور ممنون امتیاز نے 22رنز بنائے۔

احمد کبیر نے 19رنز دیکر 4اور سید امین نے 14رنز دیکر 3کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔فالو آن کے بعد زون سات کی ٹیم دوسری اننگز میں 51.2اوورز میں164رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ طالب حسین نے 39ایم کاشف نے 38محمد عثمان نے 34اور شاہد نثار نے 23رنز بنائے۔لیفٹ آرم لیگ سپنر احمد فاروق نے 62رنز دیکر 6اور سید امین نے 31رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔زون ایک نے دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر51رنز بنالئے۔

احمد اقبال نے 22اور اسامہ بٹ نے ناقابل شکست10رنز بنائے۔زون تین اور زون پانچ کے مابین ،لانڈھی جیمخانہ گرائونڈپرکھیلا گیا دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ زون پانچ نے ٹاس جیت کر زون تین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔زون تین نے 70اوورز میں8وکٹوں پر 228رنز بنائے۔ عمران شاہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 95اور مبشر احمد نے 32رنز بنائے۔

محمد زاہد نے 69رنز دیکر 4اور اشعر قریشی نے 79رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں زون پانچ 70اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر265رنز بنا ئے۔ اشعر قریشی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئی22چوکوں کی مدد سے 134اور حیدر علی نے 26رنز بنائے۔انس حمید قاضی نے 84رنز دیکر 6کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔زون تین نے اپنی دوسری اننگز میں24اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر93رنز بنائے۔

عمران شاہ نی7چوکوں اور 1چھکے کی مدد سی46رنز بنائے۔اشعر قریشی نی8رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس طرح زون پانچ نے پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر 3پوائنٹس حاصل کیے۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پرکھیلے گئے تیسرے میچ میں زون چھ نے زون چار کو9وکٹوں سے شکست دیکر 9قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔زون چار کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49اوورز میں 99رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

ایم دانیال نے 30رنز اور زریاب خان نے 21رنز بنائے۔علی عمر نے 45رنز دیکر 5ایم طارق خان نے 11رنز دیکر 3اور حسن محمود نے 23رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں زون چھ کی ٹیم47.3اوورز میں 135رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، عبدالباسط نے 2چوکوں کی مدد سے 30ارسلان وسیم نے 3چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 30اور عطاء خان نے 26رنز بنائے۔سید معاذ علی نے 55رنز دیکر 5اور دانیال نویدنے 48رنز دیکر3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔زون چھ نے اپنی دوسری اننگز میں 4.3اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 23رنز بنالئے۔