طلال چوہدری جیسے لوگ سیاست میں مہمان اداکار کی حیثیت رکھتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری میدان میں آچکے ، پنجاب جاگ چکا ہے،پیپلزپارٹی کے مخالفین کو چاہیے کہ دل کے ڈاکٹر سے رابطے میں رہیں کیونکہ نواز لیگ کی زبانیں لڑکھڑا رہی ہیں

پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر کا لیگی رہنماطلال چوہدری کے بیان پر ردعمل

جمعرات 19 جنوری 2017 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی طرف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری جیسے لوگ سیاست میں مہمان اداکار کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کواپنے ایک بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میدان میں آچکے ہیں، پنجاب جاگ چکا ہے اور اب نواز لیگ والے عوامی احتساب کے لئے تیار ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین کو چاہیے کہ دل کے ڈاکٹر سے رابطے میں رہیں کیونکہ نواز لیگ جو پاناما کے بخار میں جکڑی ہوئی ہے کی زبانیں لڑکھڑا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرکے جو لوگ اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں اس حقیقت سے لا علم ہیں کہ ایسے لوگ سیاسی گمنامی کے سفر پر گامزن ہیں۔(رڈ)