پانامہ کیس کے ذریعے شریف خاندان کی ناجائز دولت ایکسپوز ہورہی ہے پاناما کیس سے بد عنوان چہرے بے نقاب کردیئے

فوجی عدالتوں کے خاتمے سے دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے گا پا کستان میں چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ تمام مسائل کی جڑ ہے چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کے صاحبزادہ حامد رضا کی میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 19:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہیں پاناما کیس کی ہر سماعت شریف خاندان کی رسوائیوں کی داستان رقم کررہی ہے پوری قوم جان چکی ہے کہ ان پر حکمرانی کرنے والوں نے اپنی دولت میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا قوم بد عنوان حکمرانوں کے خلاف فیصلے کی منتظر ہے فوجی عدالتوں کے مخالفین دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں چاہتے دہشتگردی کے ایشو پر سیاست نہیں ہو نی چاہیئے فوجی عدالتوں کے خاتمے سے دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے گا پا کستان میں چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ تمام مسائل کی جڑ ہے پوری قوم فوجی عدالتوں کی کارکردگی کے نتائج سے مطمئن ہے حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کی فوجی عدالتوں کی مخالفت بلاجواز ہے زرداری کے استثنیٰ کی مخالفت کرنے والا نواز شریف آج اپنے لئے کس منہ سے استثنیٰ مانگ رہا ہے پاناما کیس کے میرٹ پر فیصلے سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ صا حبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فوجی عدالتوں کو قائم رہنا چاہیئے گیس کی قلت نے عوام کو ذلت اور اذیت سے دو چار کررکھا ہے ا قو ام متحدہ بھارت میں مسلمان خواتین کو زبردستی ہندو بنانے کا نوٹس لے عالمی برادری فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر بند کروائے بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دیا جائے کیونکہ بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان میں مداخلت کا خود اعتراف کیا ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق سٹے آرڈر پر وزارت کے مزے لے رہا ہے۔