سامان سڑک پر رکھنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 19 جنوری 2017 19:59

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) تھانہ آر اے بازار پولیس نے دکان کا سامان سڑک پر رکھنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ آر اے بازار پولیس کو عرفان احمد نے بتایاکہ دکاندار افضل خان نے بائیس نمبر چونگی میں دکان کا سامان سڑک پر رکھ کر سڑک بلاک کی۔ پولیس نے دکاندار کے خلاف مقدمے کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :