ڈینگی کے خاتمے کے لئے شہریوں میں شعور و آگہی پیدار کی جائے،ملیحہ جمال

جمعرات 19 جنوری 2017 20:01

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی ملیحہ جمال نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر شہریوں میں شعور اور آگہی پیدار کی جائے، موسم میں تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش کا خطرہ موجود ہے تاہم متعلقہ محکموں اور شہریوں کی مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی پر مکمل قابو پایا جا سکتا ہے۔

اس امر کا اظہار انہو ںنے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی (ٹیرک) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر محکمہ صحت ڈاکٹر شیخ عامر، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ڈاکٹر سہیل سمیت دیگر ضلعی متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لئے متعلقہ محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے بھرپور اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈینگی مچھر کی پیدائش روکنے کے لئے بھرپور انداز میں اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ سیزن کے دوران ڈینگی پر قابو پانے قدرے مشکل ہو جائے گا۔ ملیحہ جمال نے انسداد ڈینگی کے لیئے شہریوں کی آگاہی کے سلسلے میں تمام تشہیری ذرائع استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اس مرض سے بچائو اور علاج معالجے بارے آگاہی فراہم کی جائے۔ محکمہ صحت کے حکام نے اس موقع پر اب تک کیئے گئے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات بارے اجلاس کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :