Live Updates

تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی محمودالرشید اور اعجا زچوہدری کی قیادت میں آج پنجاب اسمبلی میںسپیکر کے سامنے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائرکریںگے

سپیکر شہباشریف کے خلاف ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کوبھجوائیں ، وزیراعلٰی آرٹیکل 63 کے تحت صادق اور امین نہیں رہے

جمعرات 19 جنوری 2017 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں میاں محمودالرشید اور اعجازاحمدچوہدری نے ممبران پنجاب اسمبلی کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 10 اکتوبر 2016 ء میں لاہورہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں اتفاق اور چوہدری شوگر ملز کو جنوبی پنجاب میں منتقلی کو غیر قانونی قرار دیا، 16 مارچ 1999 ء میں لندن ہائیکورٹ نے شہبازشریف کے ذمہ تقربیاًساڑھے اٹھارہ ملین یوایس ڈالر ز واجب الدا قرار دیئے ، التوفیق اور حدیبیہ پیپر ملز کیس میںشہبازشریف نے پارک لین کے فلیٹس اور پراپرٹی دستخط کے ساتھ منسلک کئے ، اسی رقم کے ذریعے پراپرٹی کو بحال کروایا گیا، فروری 2000 ء شہبازشریف نے ساڑھے اٹھارہ ملین یوایس ڈالرز کی منی لانڈرنگ کے پیسے سے فلیٹس واگزار کرائے گئے ، شہبازشریف نے اپنے حلف کی کھلی خلاف ورزی کی ہے اور اختیارات ناجائزاستعمال کرکے اپنے خاندان کو فائدہ پہنچایا ،رہنمائوں نے کہاکہ شہبازشریف نے خاندانی مفادات کو ترجیح دے کر قومی مفادات قربان کئے گئے ،آج 12 بجے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف حلف کی خلاف ورزی کرنے اور اختیارات کاناجائز استعمال کرنے پر سپیکر پنجاب سمبلی کو ریفرنس پیش کرینگے اور سپیکر سے درخواست ہوگی کہ آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائے تاکہ وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیا جائے ،شہبازشریف صادق اور امین نہیںرہے اور اپنے خاندان کی شوگر ملوں کو غیر قانونی طور پر رحیم یار خان منتقل کیا، وہ چیف منسٹر کے عہدے پر رہنے کااخلاقی جواب کھوبیٹھے ہیں، رہنمائوں نے کہاکہ شہبازشریف نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق نئی شوگر ملز پر پابند ی کے باوجود اپنے خاندان کی ملوں کو رحیم یار خان منتقل کیا اور غیرقانونی طور پر کمیٹی تشکیل دی ، کمیٹی نے بھی یہ فیصلہ دیا کہ کاٹین ایریا میں نئی شوگر ملیں نہیں لگائی جاسکتیں، کیونکہ وہاں کے کسانوں اور کاشتکاروں کا انحصار کاٹن کی فصل پر ہوتا ہے ،لیکن اس کے باوجود پنجاب حکومت نے غیرقانونی نوٹیفیکشن جاری کیا، لاہور ہائیکورٹ میں یہ پٹیشن دائر کی گئی کہ سماعت میں فیصلہ آیا کہ آپ اس پٹیشن کو سپیکر پنجاب اسمبلی کو دائر کریں اگرپنجاب اسمبلی کے سپیکر نے اس پر ایکشن نہ لیا تو پھر ہم دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کریںگے، پنجاب حکومت اور شہبازشریف کی کرپشن کو ہر سطح پر بے نقاب کریںگے، اس پٹیشن میں ممتاز قانون دان و سینئر وکیل سپریم کورٹ ڈاکٹر بابر اعوان ہوںگے اور ان کی معاونت شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کریںگے، پر یس کانفرنس میں ایم پی ایز میاں اسلم اقبال ، آصف محمود، سبطین خان، ملک احمد نواز، راشد حفیظ ، احمد علی دریشک ، علی سلمان، اعجازاحمدجازی، مراد راس ، نبیلہ حاکم علی ، نوشین حامدمعراج ،راحیلہ مہندی، سعدیہ سہیل، شبیرسیال، رانا عبدالسمیع ،رفیق نمبردار، ثوبیہ کمال، عائشہ چوہدری ، ندیم شاکر، امجد خان، فاروق شاہ، راجہ شبیرصائمہ شوکت ،فاطمہ شاہ، اور اشتیاق ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات