باغ ‘ مقامی ہوٹل میں گیس سلنڈر کی لیکیج سے ایک خاتون ہلاک ‘ خاوند بے ہوش

جمعرات 19 جنوری 2017 20:03

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) باغ مقامی ہوٹل میں گیس سلنڈر کی لیکیج کے باعث ایک خاتون ہلاک جبکہ اُ س کا میاں بے ہوش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغ کے رہائشی فراز گردیزی اور اُس کی اہلیہ جو مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر تھے سردی کی شدت کے باعث رات کو گیس ہیٹر جلا کر سو گئے اور صبح ہونے پر ہوٹل انتظامیہ نے کمرے کو دستک دی تو اندر سے آواز نہ آنے پر دروازہ کھول کر دیکھا تو دونوں میاں بیوی بے ہوش تھے ۔ انہوںنے فوری طور پر باغ پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ میں منتقل کیا جہاں طبعی امداد دی گئی ۔ خاتون ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔ جبکہ نیم بے ہوش فراز شاہ کو طبعی امداد کے بعد ہوش میں لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :