پاکستان عسکریت پسندی کے ڈھانچے کو ختم کرے تو گلے لگانے کو تیار ہیں،بھارت

پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے پر کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت کیلئے تیا رہیں،خطے کی دو نیوکلیئر طاقتوں کے درمیان اختلافات سے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،مسائل پر امن طریقے سے حل کرنے کے ہمیشہ سے خواہش مند ہیں اور تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور خوشحال کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 20:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان عسکریت پسندی کے ڈھانچے کو ختم کرے تو گلے لگانے کو تیار ہیں،پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے پر کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت کیلئے تیا رہیں،خطے کی دو نیوکلیئر طاقتوں کے درمیان اختلافات سے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،مسائل پر امن طریقے سے حل کرنے کے ہمیشہ سے خواہش مند ہیں اور تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور خوشحال کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن ،ترقی اور خوشحالی کے خواہش مند ہیں ۔بھارت ایک امن پسند ملک ہے اور یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم دوسرے ملکوں کے عوام اور حکومتوں کا بھرپور احترام کرتے ہیں ۔مودی نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات لازمی ہیں۔

خطے کی دو نیوکلیئر طاقتوں کے درمیان اختلافات سے مزید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے پر کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت کیلئے تیا رہیں ۔انھوںنے کہاکہ حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی ہم منصب کو مدعو کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسائل پر امن طریقے سے حل کرنے کے ہمیشہ سے خواہش مند رہے ہیں اور تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اور خوشحال کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔