سینٹ،: نیب مہنگا دفتر خریدنے کی پوزیشن میں نہیں ، سرائے عام میں منتقل کردیا ہے ، بلیغ الرحمن کا توجہ دلائو نوٹس پر جواب

جمعرات 19 جنوری 2017 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ نیب بہت مہنگا دفتر خریدنے کی پوزیشن میں نہیں تھا ان کی درخواست پرعارضی طور پر سیکٹر جی سیون میں واقعہ سرائے عام کو نیب کے دفتر میں تبدیل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ سی ڈی اے جب چاہیے نیب سے یہ دفتر خالی کروا سکتے ہی ں انہیں عارضی طور پر لائسنس جاری ہوا ہے اس عمارت کی خستہ حالت تھی جس کی نیب نے منیٹینس کی ہے کاغذات کی حد تک یہ سرائے عام 2003ء سے بند ہے

متعلقہ عنوان :