پیپلز پارٹی نے پنجاب سے کرپٹ حکمرانوںکے خلاف احتجاجی تحریک کا آغا ز کردیا ہے، ندیم افضل چن

موٹوگینگ حواس کھو بیٹھا ہے،اس کے طبل چیئے اپنے آمر آقائوںکو قانون کی گرفت میںآتا دیکھ کر پھر سے جمہوری اور اخلاقی قدروں کی پامالی کی راہ پر چل پڑے ہیں ریل والا وزیر اور اس کے ساتھی نواز شریف بابوکو جیل بھیجواکرہی دم لیں گے، سیکرٹری جنرل چوہدری پیپلز پارٹی پنجاب

جمعرات 19 جنوری 2017 20:14

بھیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری ندیم افضل چن نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے پنجاب سے کرپٹ حکمرانوںکے خلاف احتجاجی تحریک کا آغا زلاہور سے فیصل آباد تک کامیاب ریلی نکال کر کردیا ہے انہوںنے کہاکہ موٹوگینگ حواس کھو بیٹھا ہے اور اس کے طبل چیئے اپنے آمر آقائوںکو قانون کی گرفت میںآتا دیکھ کر پھر سے جمہوری اور اخلاقی قدروں کی پامالی کی راہ پر چل پڑے ہیںچوہدری ندیم افضل چن نے کہاکہ ریل والا وزیر اور اس کے ساتھی نواز شریف بابوکو جیل بھیجواکرہی دم لیں گے انہوں نے کہاکہ ایک اسلامی ملک کے وزیر اعظم اسمبلی فلور پر قوم سے جھوٹ بولنا اور قومی دولت لوٹنا کوئی جرم نہیں سمجھتے جو اپنی اولاد کے کئے کا ذمہ دار نہیں وہ قوم اور ملک کا کیسے ذمہ دارہو گا ہمارا مشرقی معاشرہ بیٹیوں کے گھر سے کچھ لینا خواہ وہ تحائف ہی ہوں گناہ سمجھتا ہے ہمارے معاشرہ میں باپ یا اولاد ایک دوسرے کے کیئے کے ذمہ دار نہ ہوں تو پھر عاق نامہ یا لاتعلقی کا اشتہار دینا پڑتا ہے مگر ہمارا وزیر اعظم اور اس کا خاندان کسی اخلاقی قدر کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں انہوںنے کہاکہ گفٹ کرپشن کا راستہ پیپلز پارٹی روکے گی چوہدری ندیم افضل چن نے کہاکہ جھوٹے اور مکار حکمرانوں کے خلاف چیئرمین بلائول بھٹو میدان میں ہیں اور ہماری احتجاجی مزاحمتی تحریک موٹوگنیگ کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ہم جمہوریت کو تحفظ دیں گے اور بھٹو سے بے نظیر تک غریب طبقوں کے حقوق کے تحفظ کی چلی تحریک کو ہر قربانی دیکر کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہاکہ پنجاب یا سلام آباد میں اب بادہشاہت قائم نہیں رہے گی ہم کرپٹ شریف بادشاہوں کے خلاف اسمبلی کے اندر اورسڑکوں پر اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہم اپنے ملک اور قوم کے ترقی فلاح اور جمہوریت کی بقاء کے مشن کو پانہیں لیتے ۔