ڈیرہ بگٹی، گاڑی بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے ڈرائیور شدید زخمی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے آرڈی 238کے قریب گاڑی بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز آر ڈی 238کے قریب کچھی کینال کے علاقے میں ایک شخص دائم خان اپنی گاڑی میں جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی اور گاڑی کو نقصان پہنچا ڈرائیور کو ہسپتال پہنچادیاگیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :