کوئٹہ،بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کا خواتین کے لئے ونٹر ٹینس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

جمعرات 19 جنوری 2017 20:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن نے خواتین کے لئے ونٹر ٹینس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا کیمپ میں بلوچستان بھر سے خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں کو کھیل کے جدید طریقوں سے روشناس کرانے کے علاوہ فزیکل ٹینس کو برقرار رکھنے کے لئے بھی آگاہی دی گئی۔ یہ کیمپ بلوچستان کی خواتین کو آئندہ قومی کھیلوں میں اچھی کارکردگی میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ کے افتتاح کے موقع پر بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے سرپرست محمد انجم اور سینئر نائب صدر چوہدری ممتاز یوسف بھی موجود تھے۔ انھوں نے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن کسی طرح بھی خواتین کی تربیت اور کھیل کو مردوں سے پیچھے نہیں رہنے دے گی اور بلوچستان کی خواتین کو قومی دھارے میں دیگر صوبوں کی کھلاڑیوں کے لیول پر لائے۔

متعلقہ عنوان :