کراچی بارے پالیسی تبدیلی نہیں ہو گی، آپریشن امن کی بحالی اور جرائم کے خاتمے تک جاری رہے گا، آرمی چیف

تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن امن کی بحالی اور جرائم کے خاتمے تک جاری رہے گا،اس بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کیا ،وفد نے جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

آرمی چیف نے تاجروں اور صنعتکاروں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، آرمی چیف نے تاجروں و صنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، آرمی چیف نے کہا کہ کراچی کے بارے میں پالیسی تبدیلی نہیں ہو گی اور کراچی آپریشن امن کی بحالی اور جرائم کے خاتمے تک جاری رہے گا، کراچی میں امن کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر تاجر ایسو سی ایشن کے نمائندے شامل تھے۔ وقار)