آصف زرداری قومی اسمبلی کی نشست سے انتخاب لڑینگے ، پیپلزپارٹی

الیکشن میں حصہ نہ لینے کی خبریں جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،پیپلزپارٹی ذرائع

جمعرات 19 جنوری 2017 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کی نشست کیلئے انتخاب لڑینگے اس حوالے سے میڈیا پر آصف علی زرداری کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہیں پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ موخر نہیں کیا اپنے اعلان کے مطابق قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ موخر کرنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر خبریں بے بنیاد اور یکطرفہ ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں