وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کے اختیارات میں مزید 90 دن کی توسیع کی منظوری دیدی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کے اختیارات میں مزید 90 دن کی توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اختیارات میں توسیع 16 جنوری 2017ء سے نافذ العمل ہوگی۔