غریب اور مستحق عوام کی مدد میرا نصب العین ہے،افشین بٹ

جمعرات 19 جنوری 2017 20:21

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن)لیبرونگ شعبہ خواتین کی رہنما ڈاکٹرملکہ تبسم اور سماجی رہنما یاسمین خاکوانی نے چیئرپرسن سوشل ویلیفئیر اینڈ فیسلیٹیشن افشین بٹ سے ملاقات کی اور انہیں محکمہ سوشل ویلیفئیراینڈ فیسلیٹیشن ملتان ڈویژن کے اختیارات ملنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں ہار پہنائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افشین بٹ نے دونوں خواتین رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔افشین بٹ نے کہا کہ غریب اور مستحق عوام کی مدد میرا نصب العین ہے،ان کی اصلاح وبہبود اور مالی مدد کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائوں گی۔قیادت نے ان پر جو اعتماد کا اظہارکیا ہے،اس پرپورا اترنے کی کوشش کروں گی۔

متعلقہ عنوان :