اسلام آباد ہائی کورٹ،میاں منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی درخواست پر سماعت

عدالت کا میاں منشا کے وکیل کے رویے پر برہمی کا اظہار،وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) مشہور کاروباری شخصیت میاں منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت، عدالت کا میاں منشا کے وکیل کے رویے پر برہمی کا اظہار، وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور کاروباری شخصیت میاں منشا کے خلاف منی لانڈرنگ کی دائردرخواست کی سماعت جسٹس شوکت عزیزصدیقی اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران اسٹیٹ بینک ، نیب ، ایف بی آر ، میاں منشا اور ان کے بچوں کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ میاں منشا کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے عدالت میں غصے اظہار کیا ، پھراپنے اس رویے پر عدالت سے معافی مانگی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ پاکستان ویلفیئر پارٹی کی جانب سے بیرسٹر شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے ۔ میاں منشا نے گزشتہ سماعت میں تحریری طور پر قبول کر لیا تھاکہ لندن میں سن جیمز ہوٹل میرا نہیں میرے بچوں کاہے۔ عدالت نے وقت کی کمی کی وجہ سے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔ حسن

متعلقہ عنوان :