چیئرمین عوامی رکشہ یونین کا مصری شاہ کے غریب رکشہ ڈرائیور محمد جاویدکے معصوم بچوں کی آگ لگنے سے ہلاکت پر اظہار افسوس

جمعرات 19 جنوری 2017 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) عوامی رکشہ یونین پاکستان کے چیئرمین نے گزشتہ روز مصری شاہ کے غریب رکشہ ڈرائیور محمد جاویدکے معصوم بچوں کی آگ لگنے سے ہلاکت پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار اور غریب خاندان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی میں غریبوں کے لئے روح اور جسم کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

وہ گزشتہ روڈ مال روڈ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بلائے گے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کی غیر قانونی ٹیکسیوں کے مالکان سے ایل ٹی سی نے مک مکا کر لیا ہے ان پرائیویٹ کاروں کے کاغذات پر نہ تو ٹیکسی لکھا ہوتا ہے اورنہ ان کا روٹ بنا ہوتا ہے جس سے گونمنٹ کے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

مجید غوری کا کہنا تھا کہ رکشہ ساز کمپنیاں انتہائی ناقص مٹیریل سے رکشے تیا ر کررہی ہیں ۔

ان کو کوئی محکمہ نہیں پوچھتانہ ان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔رکشہ ڈرائیور بمشکل ساری عمر کی کمائی سے دو لاکھ کارکشہ خریدتا ہے لیکن وہ بمشکل ایک سال ٹھیک چلتاہے اس کے بعد و ہ سڑکوںپر چلنے کے قابل نہیں رہتا اور اس کی قیمت بھی 40، پچاس ہزار رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے اہلکار پرائیویٹ ٹیکسیوں کے مالکان سے منتھلیاں لینا بند اور رکشہ ڈرائیورںکے ہزاروں کے چالان بند کریں اور حکومت ناقص رکشے بنانے والی کمپنیوںکے خلاف فوری طورپر کاروائی کرے ورنہ غریب رکشہ ڈرائیوروں کی بد دعائیں اور مال روڈ کا جلسہ ایل ٹی سی،سیکرٹری آرٹی اور پرچی مافیا کو لے ڈوبے گا۔

متعلقہ عنوان :