حکومت پاکستان مصلحت پسندی چھوڑے بھارتی دہشت گردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے‘حافظ محمد سعید
مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کو متحد کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے قومی موقف کو اجاگر کیا جائے گا، سال 2017ء کو کشمیرکے نام کرنے کا مقصد مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے‘امیرجماعة الدعوة
جمعرات 19 جنوری 2017 20:27
(جاری ہے)
بھارتی فوج کی طرف سے پیلٹ برسا کر کشمیریوں کی بینائی چھینی گئی۔ ہزاروں افراد کو گھروں سے اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔حریت قائدین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگا کر نظربند یا جیلوں میں قید کر دیا گیا۔ کشمیری تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
ان کی فصلیں، گھر بار اور املا ک برباد کر دی گئیں۔ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کی عزتیں پامال کی گئیں لیکن اس سب کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کسی قسم کی کمزوری نہیں آئی اور وہ اب بھی اسی طرح سڑکوں پر نکل کر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک اس وقت جس مرحلہ پر پہنچ چکی ہے غاصب بھارتی فوج اسے بندوق کے زور پر کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔کشمیری مسلمان ابھی نہیں یا کبھی نہیں کی بنیاد پر میدانوں میں قربانیاں و شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اورالحاق پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر رہے ہیں اس لئے حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ کسی بیرونی دبائو کو خاطر میں نہ لائے ۔ مظلوم کشمیریوں کی دل کھول کر مدد کی جائے اور انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے۔ حافظ محمد سعیدنے کہاکہ بھارتی فوج نے روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کے قتل عام اور ان کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیار استعمال کر کے بے گناہ اور معصوم نوجوانوں کی بینائی چھین رہی ہے۔ سینکڑوں نوجوان اپنی آنکھیں گنوا چکے اور غربت کے باعث علاج معالجہ تک کروانے سے قاصر ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ کسی بین الاقوامی ادارے اور ملک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور مظلوم کشمیریوں کی عملی مددکرنا تو درکنار غاصب بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں کوئی آواز تک بلند نہیں کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک آزادی جموں کشمیر کے پلیٹ فارم سے ملک گیر سطح پر زوردار تحریک چلائیں گے اور کراچی سے پشاور تک جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.