وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کے اختیارات میں مزید90روز کی توسیع کی منظوری دیدی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کے اختیارات میں مزید90روز کی توسیع کی منظوری دیدی، رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کے اختیارات میں مزید نوے روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے ۔ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں ۔ اختیارات میں توسیع 16 جنوری 2017 سے نافذ العمل ہوگی ۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :