پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارت بڑے پیمانے پر سرمایہ خرچ کر رہا ہے ،حکومت پاکستان مصلحت پسندی چھوڑے‘ بھارتی دہشت گردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے ، تحریک آزادی جموں کشمیر کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کے حق میں ملک گیر تحریک چلائیں گے ، مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کو متحد کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے قومی موقف کو اجاگر کیا جائے گا سال 2017ء کو کشمیرکے نام کرنے کا مقصد مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے
امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا بیان
جمعرات 19 جنوری 2017 20:37
(جاری ہے)
بھارتی فوج کی طرف سے پیلٹ برسا کر کشمیریوں کی بینائی چھینی گئی۔ ہزاروں افراد کو گھروں سے اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔حریت قائدین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگا کر نظربند یا جیلوں میں قید کر دیا گیا۔
کشمیری تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ان کی فصلیں، گھر بار اور املا ک برباد کر دی گئیں۔ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کی عزتیں پامال کی گئیں لیکن اس سب کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کسی قسم کی کمزوری نہیں آئی اور وہ اب بھی اسی طرح سڑکوں پر نکل کر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک اس وقت جس مرحلہ پر پہنچ چکی ہے غاصب بھارتی فوج اسے بندوق کے زور پر کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔کشمیری مسلمان ابھی نہیں یا کبھی نہیں کی بنیاد پر میدانوں میں قربانیاں و شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اورالحاق پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر رہے ہیں اس لئے حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ کسی بیرونی دبائو کو خاطر میں نہ لائے ۔ مظلوم کشمیریوں کی دل کھول کر مدد کی جائے اور انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے۔ حافظ محمد سعیدنے کہاکہ بھارتی فوج نے روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کے قتل عام اور ان کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیار استعمال کر کے بے گناہ اور معصوم نوجوانوں کی بینائی چھین رہی ہے۔ سینکڑوں نوجوان اپنی آنکھیں گنوا چکے اور غربت کے باعث علاج معالجہ تک کروانے سے قاصر ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ کسی بین الاقوامی ادارے اور ملک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور مظلوم کشمیریوں کی عملی مددکرنا تو درکنار غاصب بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں کوئی آواز تک بلند نہیں کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک آزادی جموں کشمیر کے پلیٹ فارم سے ملک گیر سطح پر زوردار تحریک چلائیں گے اور کراچی سے پشاور تک جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.