صوبائی حکومت کی موثر قانون سازی اور جامع حکمت عملی کے تحت عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہورہے ہیں، سرکاری ادارے اپنی ذمہ داریاں لوگوں کی توقعات کے مطابق ادا کرنے لگے ہیں اور حقیقی معنوں میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو اہے

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی کی جرگہ سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی موثر قانون سازی اور جامع حکمت عملی کے تحت عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہورہے ہیںاب سرکاری ادارے اپنی ذمہ داریاں لوگوں کی توقعات کے مطابق ادا کرنے لگے ہیں اور حقیقی معنوں میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو اہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کی39کے علاقہ شکردرہ کے ایک نمائندہ جرگہ سے خطاب کر رہے تھے ۔جرگہ کے اراکین نے صوبیدار فقیر شاہ، میر ولی خان، ذوالفقار، ناظم ملک جان ، محمد اسلم ، جہاندادخان اور لال دین کے ہمراہ پشاور میں صوبائی وزیر قانون سے ملاقات کی اور پانی، بجلی، تعلیم،صحت کے مسائل اور گلی کوچوں کی پختگی سے متعلق اپنے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے وزیر موصوف کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

امتیاز شاہد قریشی نے جرگہ کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 39کے جملہ مسائل کے حل کیلئے عنقریب مزید منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے جن کی بدولت عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔وزیر قانون نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نظام کی بہتری کیلئے موثر قانون سازی کی ہے جس سے بدعنوانی اور کمیشن مافیا کے قلع قمع ہونے کے ساتھ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہورہے ہیں اور ہر شعبہ اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کررہا ہے۔وفد نے مسائل کے سننے اور حل کرنے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :