احتساب عدالت ،ْ رینٹل پاور کرپشن کیس میں راجہ پرویز اشرف کی عدالت سے غیرحاضری پرپھر ملزمان طلب

جمعرات 19 جنوری 2017 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی عدالت سے غیرحاضری پرایک بار پھر ملزمان کو طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج نثاربیگ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت مقدمے میں نامزد 13 ملزمان کو 3 فروری کو پھر طلب کرلیا۔ شوکت ترین کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تین فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف پہلے ہی ننوڈیرو۔ ون، نوڈیرو۔ ٹو۔ ساہیوال۔ پیراں غائب۔ گڈو۔ سمندری اور کار کے رینٹل پاور مقدمات کا ٹرائل چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :