رضا ربانی سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر ناراضگی کا اظہار

چیئر مین سینٹ توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر کے موجود نہ ہونے پر برہم

جمعرات 19 جنوری 2017 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے جمعرات کو سینٹ اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ آئندہ فون کی گھنٹی بجی تو وہ اسے ضبط کرلیں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹر طاہر حسین مشہدی توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کر رہے تھے کہ اچانک ان کے موبائل فون کی گھنٹی بجنی شروع ہوگئی ،ْ چیئرمین نے ناراضگی کا اظہار کیا تو سید طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ میں نے تو فون بند کیا تھا، معلوم نہیں یہ بند کیوں نہیں ہوا تاہم چیئرمین نے کہا کہ آئندہ اس سلسلے میں محتاط رہیں۔

اجلاس کے دور ان چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کی طرف سے سرائے، نیب کو کرائے پر دینے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر کے موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے توجہ مبذول نوٹس پر اپنا نکتہ نظر پیش کرنا شروع کیا تو چیئرمین نے کہا کہ متعلقہ وزیر اس کا جواب دینے کے لئے موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اجلاس 10 منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :