ایم ڈی واٹربورڈ نے شہر میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتری کے لئے 600 ہیلتھ ورکرزکو ملازمت کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 19 جنوری 2017 20:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) صوبائی وزیر بلدیا ت اور چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی منظوری کے بعد ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے شہر میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتری کے لئے 600 ہیلتھ ورکرز (کنڈی مینوں)کو ملازمت کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں ،کامیاب امیدواروں کے طبی معائنے ، فزیکل ویریفکیشن اوراسناد کی تصدیق کے بعد جلد تقرر نامے جاری کردیئے جائیں گے ،جس کے بعد انہیں آبادی کے تناسب اورضرورت کے تحت مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا ،تمام آسامیوں پر غیر مسلم امیدواروں کو بھرتی کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے شہر میں سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے 600 ہیلتھ ورکرز کو ملازمت کی فراہمی کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے،وزیربلدیات و چیئرمین واٹربورڈکی منظوری کے بعد واٹربورڈ کی جانب سے اخبارات میں ہیلتھ ورکرز (کنڈی مینوں ) کی آسامی کے لئے اشتہارات شائع کئے گئے تھے جن میں غیر مسلم امیدواروںسے درخواستیں طلب کی گئی تھیں ، ہیلتھ ورکرز کی بھرتی کیلے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نی1978 رولز APTکے تحت تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کا میرٹ پر انتخاب کیا ، گذشتہ روز ایم ڈی واٹربورڈ نے کمیٹی کی سفارشات پر کامیاب امیدواروں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے باضابطہ منظوری دیدی ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ کی جانب سے منظوری کے بعد کامیاب امیدواروں کے طبی معائنہ ،فزیکل ویری فیکشن اور اسناد کی تصدیق کے بعدایک دو روز میں باقاعدہ تقرر نامے جاری کردیئے جائیں گے، واضح رہے کہ ہیلتھ ورکرز کی آسامیوں پر غیر مسلم امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے ،تقرر نامے کے بعد انہیں مختلف اضلاع میںآبادی کے تناسب اور وہاں کی ضرورت کے لحاظ سے تعینات کیا جائے گا ،جس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 76،ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 100،ویسٹ میں 115،سینٹرل میں 124، ڈسٹرکٹ ملیر میں 55،کورنگی میں 78،اور سیوریج پمپنگ اسٹیشنز پر 52 ہیلتھ ورکرز کو تعینات کیا جائے گا ،توقع ہے کہ اس اقدام سے شہر میں سیوریج کے نظام میں مزید بہتری آئے گی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے اس ضمن میں قائم کی گئی کمیٹی کو سخت ہدایات کی تھیں کہ ہیلتھ ورکرز کی بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر ہونی چاہیں ،تمام کارروائی قانون اور ضابطے کے مطابق ہونی چاہیں ،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے کامیاب امیدواروںکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کی تقرری سے شہر میں نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،انہوں نے کامیاب امیدواروںسے کہا کہ وہ شہر کی خدمت اور سیوریج کے مسائل پر قابو پانے کیلئے تندہی سے کام کریں،وقت کی پابندی کو لازمی بنائیں اور دفتری نظم ونسق کا خاص خیال رکھیں ،انہوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسداللہ خان اور تمام سپرٹینڈنگ انجینئر ز کو ہدایت کی کہ ہیلتھ ورکرزکی کارکردگی پر نظر رکھیں نیز انہیں مختلف اضلاع میں تعینات کرکے سیوریج کے پانی کی نکاسی کی شکایات پر قابوپایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :