اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئیر حسن کا ضلع کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس کے درمیانی گیٹ اور ملحقہ پل (پیدل کراسنگ)کا جائزہ

وکلا اور سائلین کی سڑک کراسنگ سے متعلق بات چیت

جمعرات 19 جنوری 2017 20:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیر حسن نے دیگرسکیورٹی اداروں، صدر وسیکرٹری جنرل راولپنڈی بار ایسوسی ایشن اورسٹی ٹریفک افسر کے ہمراہ ضلع کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس کے درمیانی گیٹ اور ملحقہ پل (پیدل کراسنگ)کا جائزہ لیا اس دوران بریگیڈیر حسن نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر سجاد اکبر عباسی اور سیکرٹری جنرل عرفان خان نیازی سے وکلا اور سائلین کی سڑک کراسنگ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائلین اور وکلا جوڈیشل کمپلیکس اور ضلعی کچہری آنے جانے کے لئے پل کا استعمال کریں کیونکہ قبل ازیں روڈ کراسنگ کے دوران متعدد حادثات بھی پیش آ چکے ہیں اور ٹریفک کا مسئلہ بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے اس موقع پر صدر و سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے انہیں بتایا کہ پل تا حال زیر تعمیر ہے اور برقی زینوں اور لفٹ کی تنصیب بھی تا حال نہیں ہو سکی اور جوپل ضلع کونسل کینٹین کی جگہ تعمیر کیا جانا تھا وہ پوٹھوہار ٹائون مستقل کرنے سے یہ مشکلات در پیش ہیں اور پل کا استعمال بھی ناممکن ہے ڈسٹرکٹ بار کے ممبران نے کہا کہ پل کو گیٹ کے ضلع کونسل والی جگہ منتقل کیا جائے جس پر بریگیڈیر حسن نے اسے ناممکن قرار دیا بعد ازاں وکلا نے کہا کہ انڈر گرائونڈ راستہ بنایا جائے اور جلد اس کا کام شروع کروایا جائے اس کے بعد پیدل سڑک کراس کرنے والوں کے لئے راستہ بند کر دیا جائے گا سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے اجلاس طلب کیا ہے جس میں یہ تمام مسائل جنرل باڈی کے اجلاس میں زیر بحث لائے جائیں گے اور جنرل باڈی جو فیصلہ کرے گی وہی حتمی فیصلہ ہو گا

متعلقہ عنوان :