سکردو شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مرکزی انجمن تاجران ،سول سوسائٹی اور سکمیدان یوتھ الائنس کی کال پر تاریخی شٹر ڈائون ہڑتال،ا حتجاجی جلسہ

جمعرات 19 جنوری 2017 20:48

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) سکردو شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش اور اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ کے خلاف مرکزی انجمن تاجران ،سول سوسائٹی اور سکمیدان یوتھ الائنس کی کال پر سکردو شہر اور تمام مضافاتی علاقوں میں صبح سے شام تک تاریخی شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی ،یادگار شہدا چوک سکردو میں بڑا احتجاجی جلسہ ،حمید گڑھ چوک پر کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا،شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی بحالی اور نظام ٹھیک کرنے کا لیے تین دن کا الٹی میٹم ،تین روز کے اندر نظام درست نہ کیا گیا تو واپڈا پاور ہائوسز کو تالے لگانے کا اعلان کر دیا،شٹر ڈائون ہڑتال کے دوران تمام کاروباری مراکز ،مارکیٹیں ،دکانیں ،میڈیکل سٹورز ،ہوٹلز سمیت ہر قسم کا کاروبار مکمل طور پر بند رہا جبکہ شہر میں ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین مختلف محلوں اور علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں یاد گار چوک اور حمید گڑھ چوک پہنچے احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جبکہ وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت ،وزیر اعلیٰ ،وزیر برقیات واپڈا اور محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرین میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سکردو شہر اور مضافاتی علاقوں کے تمام محلوں کے عوام شامل تھے شہر میں زبر دست احتجاج کے باث ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :