انسداد پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں 20جنوری کوبھی متحرک رہیں گی۔ڈپٹی کمشنرفیصل آباد

جمعرات 19 جنوری 2017 20:59

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ضلع میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے پولیو ٹیمیں 20 جنوری(جمعہ) کوبھی متحرک رہیں گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدارت انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نوازش گورایہ،اتھارٹی کے دیگر افسران،اسسٹنٹ کمشنرز،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر، پختون آبادیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے آخری روز گھر گھر جا کر رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں اورایک بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی ٹیمیں متعین رکھنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت کی کے مہم کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں تک رسائی حاصل کی جائے اور ان اہم فریضہ میں غیر ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر پولیو مہم پر عملدرآمد کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا اورعالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے بعض خامیوں کی نشاندہی کی۔

متعلقہ عنوان :