وزیرِداخلہ نے لاپتہ ہونیوالے بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا

بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ، ایسی خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں ،وزارت داخلہ

جمعرات 19 جنوری 2017 21:05

وزیرِداخلہ نے لاپتہ ہونیوالے بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کے حوالے سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتہ ہونے والے بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس اور خصوصا سوشل میڈیا پر جاری پراپیگنڈے کا نوٹس لے لیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے طابق بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں اور ایسی خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق بعض عناصر کی جانب سے اس معاملے میں غلط معلومات کی تشہیر کا مقصد معاملے کو مزید الجھانا ہے۔ بیان کے مطابق منفی پراپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر ایسے عناصر کی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔ شاید ان کو اس بات کا احساس نہیں کہ انکے ایسے عمل سے کرب میں مبتلا خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔بیان کے مطابق اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ بلاگرز کی باخیریت بازیابی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ کوشش جاری ہے۔ وزیرِداخلہ نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :