پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 جنوری 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23 ارب 19 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 18 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 83 کروڑ 5 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 13 جنوری 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :