ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں87لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ

جمعرات 19 جنوری 2017 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں87لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 13جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب19کروڑ15لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،مرکزی بینک کے ذخائر میں5کروڑ13لاکھ ڈالرز کا اضافہ رہا اور مرکزی بینک کے ذخائر 18ارب36کروڑ10لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6کروڑ ڈالرز کمی سی4ارب 83کروڑ5لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :