سی پیک سے پاکستان پوری دنیا میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا،لبٰنی ریحان پیرزادہ

جمعرات 19 جنوری 2017 21:13

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان پوری دنیا میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اور اس سے خطے کی بڑی آبادی کو فائدہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کو آپریشنل بناکر پاکستان نے ترقی کے لئے ایک نئے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے گوادر بندرگاہ سے زرمبادلہ کی آمدنی کا ایک نیا اور مستقل ذریعہ جنم لے گا۔

(جاری ہے)

اور اس سے ہماری برآمدات بڑھنے کے امکانات بھی روشن ہوںگے۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت پاکستان کے طول و عرض میں سڑکوں اور ریلوے ٹریکس کا جال پھیلے گا۔ اور توانائی کا مسئلہ مستقل حل کی جانب پیش رفت کرے گا اور عوام کو روزگار ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تمام صوبوں کا منصوبہ ہے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد چاروں صوبے اس سے مستفید ہونگے اور کوئی صوبہ فوائد سے محروم نہیں رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :