سپریم کورٹ نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات
پر بلوچستان حکومت اور وزارت داخلہ سے عملدرآمدسے متعلق تجاویز اور اعتراضات بارے رپورٹ طلب کر لی
جمعرات 19 جنوری 2017 21:13
(جاری ہے)
ہمیں بتایا جائے کہ واقعہ کے وقت ہسپتال کی سیکیورٹی کیسی تھی، اسی روز 81ڈاکٹرز ہسپتال سے غیر حاضر تھے جن میں سے 52 ڈاکٹرایسے ہیں جوہمیشہ غیر حاضر رہتے تھے واقعہ میں ڈیڑھ سو سے زائدافراد زخمی ہوئے ، اس کیس کے بارے میں باریک بینی سے انکوائری کرنے کی ضرورت ہے۔
جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد حکومت نے اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، جس پر بلوچستان حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ کمیشن کی رپورٹ پبلک ہوگئی ہے کچھ سیکیورٹی ایشوز ہیں ، جبکہ یہاں بعض لوگوں کی شناخت ظاہر کرنا مناست نہیں ہوتا ، ہمارے کچھ تحفظات ضرور ہیں مگر کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد ہونا چاہئے ، جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے بہتری لائی جائے ، یہ واقعہ کیوں ہوا، کیا ہسپتال محفوظ نہیں تھا ان معاملات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ جہاں ایف سی اور رینجرز کی ضرورت پڑتی ہے بلالیا جاتا ہے ، خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے کہا کہ لیگل ایشو کو پولیٹیکل ایشو بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔سماعت کے دوران آئی جی بلوچستان احسن محبوب نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے سیکیورٹی سو فیصد بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔ 11واچ ٹاور ،2 پلرز ٹاپرزوار بنائے گئے ہیں ، وزیر اعلیٰ نے بائونڈری وال تعمیر کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔ بعدازاں عدالت نے صوبائی حکومت ، وزارت داخلہ اوروفاق سے کمیشن کی رپورٹ پرعملد رآمد کے جواب طلب کرلیا، مزید سماعت 6فروری تک ملتوی کردی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.