جمرود، خاصہ دار فورس نے مختلف کارائیوں میں 35کلوچرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:31

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) خاصہ دار فورس نے مختلف کارائیوں میں 35کلوچرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے کاروائی خاصہ دار فورس کے اسسٹنٹ لائن افیسر خان زیب افریدی کو اطلاع ملی تھی کہ بھگیاڑی کے چیک پوسٹ کے راستے منشیات سمگل کیے جارہے ہیں جس پر کمانڈر بلال افریدی نے ناکہ بندی کرکے جامع تلاشی شروع کردی جس پر پیک اپ گاڑی سے بارہ کلو چرس برامد کرکے مبینہ سمگلر معراج خان سکنہ علی مسجد کو گرفتار کرکے جمرود حولات منتقل کردیئے دوسری واقع میں خاصہ دار فورس نے جمرود کے علاقے شاہ کس میں 23کلو چرس برامد کرکے مبینہ ایک سمگلر کو گرفتار کرکے جمرود حوالات میں بند کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :