جمرود،پرانگ سم چیک پوسٹ کے قریب خاصہ دار فورس کی گاڑی الٹنے سے دو اہلکار زخمی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:31

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) جمرود کے علاقے پرانگ سم چیک پوسٹ کے نزدیک خاصہ دار فورس کی گاڑی الٹنے سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے پڑانگ سم چیک پوسٹ کے نزدیک خاصہ دار فورس کی گاڑی پڑانگ سم سے علی مسجد ارہی تھی کہ پاک افغان شاہراہ پر الٹ گئی جس سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکار ربیع اللہ اور زاھد زخمی ہوگئے جن کو علاج کی عرض سے جمرود ہسپتال منتقل کردیئے گئے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :