سینٹ، موبائل فون کی گھنٹیاں بج اٹھنے پر سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور محسن لغاری سے فون ضبط

جمعرات 19 جنوری 2017 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان میں موبائل فون کی گھنٹیاں بج اٹھنے پر سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور محسن لغاری سے فون ضبط کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینیٹ اجلاس میں اچانک ان دو سینیٹرز کے فون بج اٹھے تو چیئرمین نے انہیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں چیئرمین کے حکم پر اجلاس کے دوران متعلقہ سینیٹرز کو موبائل فون واپس کردئیے گئی۔۔۔(ولی/شیخ منظور)

متعلقہ عنوان :