کراچی‘ خواجہ اجمیر نگری کی انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس موبائل پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ

پولیس کی جوابی کارروائی ‘ایک ملزم گرفتار ‘دوسرا فرار

جمعرات 19 جنوری 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) خواجہ اجمیر نگری کی انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس موبائل پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ،اندھا دھند فائرنگ،پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اجمیر نگری تھانے کی حدود خواجہ اجمیر نگری کی شعبہ انویسٹی گیشن کی پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کردیا،جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی،دونوں اطراف سے فائرنگ جاری رہی جس سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ،دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے،جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے،پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار2 ملزمان نے پولیس موبائل پر حملہ کیا ،بعد ازاں مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس موبائل میں3 اہلکار موجود تھے جو کہ محفوظ رہے،پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے،جبکہ مبینہ پولیس موبائل پر حملے پر شک وشبہات ہیں جس کی وجہ سے تفتیش تمام پہلوؤں سے کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :