سندھ ہائی کورٹ کا ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم

جمعرات 19 جنوری 2017 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر مشتمل بینچ نے معروف ماڈل کرنسی اسمگل کی ملزم ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ،کسٹم افسر کے قتل میں ملوث ایان علی کی درخواست کی سماعت اس سے قبل جناب جسٹس احمد علی شیخ اور جناب جسٹس کریم خان آغا پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے کی تھی ،جس میں احمد علی شیخ نے ملزمہ کا نام ای سی ایل میں شامل رکھنے کا اور کے کے آغا نے نام نکالنے کا اختلافی فیصلہ لکھا تھا،جس کے بعد نعمت اللہ پھلپھوٹو کو ریفرنس جج مقرر کیا گیا تھا،جس کے بینچ نے جمعرات کو فیصلہ بنایا ،جس میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے ،ملزمہ ایان علی کو 5 کڑور روپے کی رقم دوبئی پہنچاتے ہوئے کسٹم حکام نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :