لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت10 مفرور ملزمان اشتہاری قرار

جمعرات 19 جنوری 2017 21:35

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت10 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ،جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت می سماعت ہوئی،عدالت میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن،رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان پیش ہوئے،جبکہ مئیر کراچی وسیم اختر کی جانب سے حاضری سے اشتشنا کی درخواست دائر کی گئی ،جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں15 فرورری تک توسیع کردی،عدالت نے کیس میں مفرور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی سمیت10 رہنماؤں کو اشتہار ی قرار دے دیا،ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔