سالانہ پاکستان کوٹنگ شوکا لاہور میں آغاز

جمعرات 19 جنوری 2017 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) سالانہ پاکستان کوٹنگ شو 2017کا لاہور میں آغاز ہوگیا اور تیسری مرتبہ لاہور میں ہونے والے اس شو میں کوٹنگ،پینٹس اور کیمیکل انڈسٹڑی ماہرین کی جانب سے زبردست رسپانس دیکھا گیا ۔پاکستان کوٹنگ شو اور بی ٹو بی میڈیا کی جانب سے اس ایونٹ کا انعقاد سالانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے جس کا مقصد متعلقہ انڈسڑی کو مصنوعات کی تشہیر کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم بھی مہیا کرنا ہے ۔

لاہور ایکسپو سینٹر میں یہ شو جنوری کی 19تا21تاریخ تک جاری رہے گا۔اس سالانہ کوٹنگ شو میں پاکستان کی کوٹنگ انڈسٹری کی موجودہ پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجیز اور تخلیقات کی نمائش کی جائیگی۔اس شو میں مینو فیکچررز،فارمولیٹرز،سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز،ٹریڈرز،اسٹاکسٹ،ڈیلرز،پروسیس انجینئرزاور پینٹ سے وابستہ کوالٹی منیجرز شریک ہونگے،اس شو میں پیکیجنگ،پرنٹنگ،فیبریکیشن اور کیمیکل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے Resins اور Solvents, پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،شو میں پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

یہ شو مصنوعات کی وسیع ورائٹی کیلئے ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں پینٹ،پاؤڈر کوٹنگ،سرفیس کوٹنگ سمیت دیگر مصنوعات دستیاب ہونگی اور خریدار اپنی ضروریات کے مطابق خام مال ،تیار مصنوعات،مشینری،آلات،ٹیکنیکل لنسلٹنسی خدمات سے استفادہ کرسکیں گے ۔شو میں بی ٹو بی میٹنگ کے ذریعے نمائش کنندگان نہ صرف موثر انداز میں اپنی مصنوعات کی تشہیر کرسکیں گے بلکہ ان مصنوعات کیلئے خریداروں کے حصول میں بھی انہیں آسانی ہوگی۔

برائٹو پینٹ اس شو کا مرکزی اسپانسر ہے جبکہ دیگر نمایاں اسپانسرز میں پاور کیمیکلز انڈسٹریز لمیٹڈاور رینبو جنرل ٹریڈنگ کمپنی شامل ہیں،نمائش کا افتتاح لاہور چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کے صدر عبدالباسط نے کیا ،اس موقع پر ان کا کہنان تھا کہ انہیںپاکستان کوٹنگ شو میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے اور میں اس قدر زبردست ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

تین روز تک جاری رہنے والی یہ نمائش روزانہ صبح نو تا شام چھ بجے تک جاری رہے گی ، نمائش میں 225سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کرینگے جبکہ نمائش میں آنے والے شرکاء کی تعداد10ہزار سے زائد رہنے کی توقع ہے ،شو میں ایک کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین کوٹنگ انڈسٹری کے نئے رجحانات سے متعلق خیالات کا اظہار کرینگے اور حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دینگے،کانفرنس کا ایجنڈا کوٹنگ انڈسٹری کی جانب سے ترقی کیلئے ’’تکینکی جدت،نئے میٹیریل اور موثر میتھوڈولوجیز‘‘ اپنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :