کراچی، نامعلوم افراد 7 سالہ بچی کو پھینک کر فرار ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

جمعرات 19 جنوری 2017 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) کراچی میںکورنگی کریک پر واقع نالے کے قریب نامعلوم افراد 7 سالہ بچی کو پھینک کر فرار ہوگئے، بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک کے قریب واقع نالیمیں نامعلوم افراد 7 سالا بچی کو تشیویشناک حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے، بچی کے رونے اور چیخنے کی ا?وازیں سن کر علاقہ مکینوں نے فلاحی ادارے سے رابطہ کر کے بچی کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما منتقل کروایا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچی کی حالت تشیویشناک ہے، اٴْس کے جسم اور گلے پر زخم کے نشانات موجود ہیں، بچی فی الوقت گھبرائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بارے میں کچھ بتا نہیں پارہی۔واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کورنگی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور بچی کی شناخت کے لیے پوچھ گچھ کا عمل شروع کردیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت ہوتے ہی اہل خانہ کو مطلع کیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :