لاہور، نشئ شوہر نے اپنی بیوی کو گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی

ظالم شوہر بیوی کو جلتے دیکھ کر تماشائی بنا رہا

جمعرات 19 جنوری 2017 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت باغبانپورہ کے علاقے میں نشئ شوہر محمد منشاء اپنی جواںسال بیوی سیدہ نور کو گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ ظالم شوہر بیوی کو جلتے دیکھ کر تماشائی بنا رہا۔ سیدہ نور کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ نے اطلاع دی جس پر پنجاب ایمریجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے ریسکیوز نے طبی امداد کے لئے اسے میو ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق اُس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خاوند کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اُس کا شوہر محمد منشاء نشے کا عادی ہے اور نشے کی حالت میں مار پیٹ کرنا اُس کا معمول ہے۔ بدھ اور جمعراتکی شب جب وہ نشے میں دھت گھر آیا تو اُس کے پوچھنے پر طیش میں آکر مٹی کا تیل چھڑک کر اُس پر ماچس کی تیلی پھینک دی اور اُس کی چیخ و پکار کاتماشا دیکھتا رہا۔ پولیس نے اُس کے شوہر محمد منشاء کو گرفتارکرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :