Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سندھ کے پانچ روزہ دورے پر 28جنوری کو کراچی پہنچیں گے

جمعرات 19 جنوری 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سندھ کے پانچ روزہ دورے پر 28جنوری کو کراچی آرہے ہیں ، وہ کچرے کے ڈھیر، پانی سیوریج اور دیگر بلدیاتی مسائل کے سلسلے میں سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے ریلی جو کہ شاہراہ فیصل سے نکالی جائے گی اس میں سندھ اسمبلی کے اراکین ، بلدیاتی نمائندے، انجیوز اور پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کراچی میں ایک روز قیام کے بعد اندرون سندھ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوجائیں جہاں آئندہ کے انتخابات کے حوالے سے تنظیمی معاملات کا جائزہ لیں گے اور اندرون سندھ سے تعلق ر یکھنے والے پارٹی عہدیداران اور کاکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات