ْ1200سے زائد مستقل ملازمین کو دوبارہ عارضی حیثیت میں کرنے پر سید مصطفی کمال کا اظہارِ تشویش

جمعرات 19 جنوری 2017 21:53

ْ1200سے زائد مستقل ملازمین کو دوبارہ عارضی حیثیت میں کرنے پر سید مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین پاک سزرمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 1200سے زائد مستقل ملازمین کو دوبارہ عارضی حیثیت میں کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کے پی ٹی کے 1200سے زائد ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے، 5سال مستقبل بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ ان کے کیسز ہائی کورٹ میں پہلے ہی زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے سے قبل ملازمین کو جھوٹے شوکاز نوٹس جاری کرکے ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا کیا جارہا ہے جو کہ انکے خاندانوں کا بھی معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے چیئرمین کے پی ٹی اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں شوکاز نوٹس ملنے والے مزدورں کی ڈیمانڈ بھی شامل کریں اور عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے مزدور بھائیوں کو جنہوں نے ادارے کی خدمت کیلئے اپنی زندگیاں صرف کی ہیں ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ رکھتے ہوئے ان کا ساتھ دینا چاہیے اور جو افراد ادارے کے لوگوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھ رہے ہیں انہیں اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :