آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کے انتخابات 22 جنوری کو ہوں گے

جمعرات 19 جنوری 2017 22:22

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کے انتخابات برائے سال 18-2017 آرٹس کونسل لاڑکانہ میں 22 جنوری کو منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے لاڑکانہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو امیر علی میرانی کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہونے والے انتخابات میں مجموعی طور پر 424 ممبران اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسے وقفے کے ہوگی جس کے لئے شہید رانی پینل کی جانب سے صدر کے عہدے پر عزیز سانگی، نائب صدر جاوید احمد شیخ، سیکریٹری ریاض حسین سومرو، ڈپٹی سیکریٹری محمد اسماعیل جتوئی، خزانچی منور علی رند، ادب بدرالدین دھامراہ، میوزک عاشق علی سموں، ڈرامہ عاشق علی دایو، فائن آرٹ حبیب بڑدی اور لائبریری شعبے کے لیے احمد علی صابر چانڈیو کو نامزد کیا گیا ہے جن کا مقابلہ پیپلز پینل کے نامزد امیدوار صدر عبدالستار کھاوڑ، نائب صدر جام جمالی، سیکرٹری سلیم کورائی، ڈپٹی سیکریٹری علی رضا، خزانچی پنجل سانگی، ادب عبدالوہاب سہتو، میوزک الطاف بھٹی، ڈرامہ نظیر کھاوڑ، فائن آرٹ افسر قریشی جبکہ لائبریری شعبے کیلئے اختر پیا شہید رانی پینل کے نامزد امیدواروں کا مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

آرٹس کونسل لاڑکانہ کے ہونے والے انتخابات کے لئے دونوں پینلز کی جانب سے دن رات مہم چلاکر اپنی کامیابی کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں اور دونوں پینلز کے امیدواروں کے حمایت کا مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ 22 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :