پاکستان میں نفاذِ نظام مصطفیٰ ؐ کیلئے تمام شعبہ جات میں اسلامی اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے ‘علماء ، وکلاء اور صحافی ملکر قانون کی بالا دستی اصلاحِ معاشرہ اور استحکام وطن کا فریضہ سرانجام دے سکتے ہیں

جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنماعلامہ شبیراحمدنوری کادینی اجتماع سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنماعلامہ شبیراحمدنوری نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں نفاذِ نظام مصطفیٰ ؐ کیلئے تمام شعبہ جات میں اسلامی اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے علماء ، وکلاء اور صحافی ملکر قانون کی بالا دستی اصلاحِ معاشرہ اور استحکام وطن کا فریضہ سرانجام دے سکتے ہیں‘اہل علم اتحاد و یکجہتی اصولِ دین ،اسوہٴ رسول،فروغ امن ،باہمی اخوت و رواداری اور احترام انسانیت کو موضوعِ قلم بنائیںوکلاء اسلامی قانون سازی اور شریعتِ محمدی ؐ کو اپنی بحث کی زینت بنائیںانہوں نے کہاکہ علمائے کرام خطبات جمعہ اور درس و تدریس میں امت کے مشترکاتِ کو مدنظر رکھ کر عوام و خواص اور طلبائے دین کی ذہن سازی کریں پاکستان ہزاروں قیمتی جانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ا سکی ترقی میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے آج انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے حکومت اور اپوزیشن کو ملکر پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع اور ترقی کا سفر جاری رکھنا چاہئے انہوں نے مزیدکہاکہ آج معاشرے کے تمام طبقات پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک و ملت کی سربلندی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریںپاکستان ہماری آن،شان اور پہچان ہے ہم پاکستان بنانے والے علماء و مشائخ کے حقیقی وارثان ہیں پاکستان نعمت خدا وندی اور عطائے مصطفوی ؐ ہے پاکستان میں سیکیورٹی اداروں ،مساجد ،امام بارگاہوں ،پارکوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کرنے والے نہ اسلام کے وفادار ہیں اور نہ پاکستان کے دہشت گردی کا خاتمہ اسلامی تعلیمات کے معاشرہ میں عملی نفاذ سے ممکن ہے حکومت اور پاک فوج محب وطن علماء و مشائخ کی مشاورت سے ملکی استحکام کا ایجنڈا آگے بڑھانے میں کرداراداکرئے اختتام اجتماع پرکوئٹہ میں شہیدہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندئ درجات کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :