عوام میڈیا اور ایف سی کے دورمیاں دوری کو ختم کرنے کیلئے مل جھل کر کام کرنا ہوگا ‘صحافیوں اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو رائیگان نہیں جانے دیں گے ‘ایف سی اور میڈیا کے نمائندوں کے درمیاں باہمی رابط کیلئے واٹس گروپ بنایا جائیگا ‘قلم کتاب سے رشتہ جوڑ کر معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے

ایس او سبی اسکاؤٹس میجر قاسم شیرازی کی صحافیوں کے ساتھ بات چیت

جمعرات 19 جنوری 2017 22:24

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) ایس او سبی اسکاؤٹس میجر قاسم شرازی نے کہا ہے کہ عوام میڈیا اور ایف سی کے دورمیاں دوری کو ختم کرنے کیلئے مل جھل کر کام کرنا ہوگا صحافیوں اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو رائیگان نہیں جانے دیں گے ایف سی اور میڈیا کے نمائندوں کے درمیاں باہمی رابط کیلئے واٹس گروپ بنایا جائے گا قلم کتاب سے رشتہ جوڑ کر معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے ہمیں آج عہد کرنا ہوگا کہ دشمن کے تمام عزائم کو متحدہوکر خاک میں ملانا ہے اور بلوچستان کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال کریں گے ان خیالات کا اظہار ہیڈ کوآرٹر سبی سکاؤٹس میں سبی کے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکیپٹن امان اللہ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یارعلی گشکوری ، رابط سیکرٹری طاہرعباس ، سینئر صحافی و سبی پریس کلب کے چیئر مین میر سلیم گشکوری ، حاجی ریاض ندیم نیازی ، میر ناشاد بلوچ ،عمران یوسفی ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر)کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی بھی موجود تھے میجر قاسم شررازی نے کہا کہ مقامی صحافی عوام کی انکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں کسی بھی معاشرے کو بہتر بنانے میں صحافی کا قلم اور کیمرہ اہم رول پلے کرتا ہے محددووسائل میں رہ کر جس طرح مقامی صحافی لوگوں کی آواز بناکر حکام بالا تک پہنچاتا ہے اس کو سیکورٹی فورسز قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہیں ہمارا اور میڈیا کا کردار ایک جیسا ہے 24گھنٹے لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو حل کرنا لوگوں کی مشکلات کا دور کرنا ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کولپور کے قریب گزشتہ روز ہونے والی برف باری کی وجہ سے مسافروں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں مشکل حالات راستے کی بندش کے باوجود ایف سی نے مسائل کا شکار مرد خواتین بچوں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ان کو کھانا دودھ فراہم کرنے کے علاوہ برف کو سٹرکوں سے ہٹا کر لوگوں کی آمدورفت کو ممکن بنایا ایف سی جوانوں نے شدید سردی کے باوجود محنت و لگن سے لوگوں کو ریلیف دیا ہمارا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے تعلیم صحت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات سے عوام کے دلوں مین جگہ بنا چکے ہیں یہ وجہ ہے کہ آج پہاڑوں پر جانے والے سینکڑوں افراد محب وطن بنا کر اپنے بچوں کے ساتھ پرسکون ماحول میں زندگی بسر کررہے ہے ایف سی نے ہمیشہ قیام امن کا پرچم بلند کیا تاکہ لوگ خوشحال زندگی بسر کرسکیں آج مجھے آپ سب کے ساتھ مل کرخوشی ہوئی امن خوشحالی ترقی کیلئے ایف سی اور صحافیوں نے جو قربانیاں دیں وہ کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے امن کیلئے سیکورٹی فورسز کے آفیسران جوانون کی شہادت جبکہ دہشت گردی کے واقعات کی درست رپورٹنگ کرتے ہوئے قلم کار وں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہم اپنے ساتھیوں کی قربانیوں کو رائیگان نہیں جانے دیں گے سبی میلہ سمیت اہم تقریبات میں مقامی صحافیوں کو اہمیت دیں گے کیونکہ سبی کے مقامی صحافیوں نے ہمیشہ ہماری آواز پر لبیک کہا ہماری کارکردگی کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جو ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی اور میڈیا کے درمیاں دوری کو ختم کرنے کیلئے گروپ کے زریعے رابط بحال کیا جائے گا حالات کے پیش نظر اور کارکردگی کے ھوالے سے ابط میں رکھیں گے تاکہ مل جھل کر سبی کو ماڈل سٹی بنا سکیں بعدازاں میڈیا کے نمائندوں نے اپنی جانب سے مکنل تعاوں کی یقین دہانی کراتے ہوئے درپیش مسائل مشکلات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :