جی سی یو کانوکیشن :تحقیق کے میدان میں بھی خواتین مردوں سے آگے

خواتین سمیت 55 سکالرز کو PHDکی ڈگری دی گئی قتل ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر مرحوم الطاف حسین کی ڈگری ان کی بیوہ اور کمسن بچے نے وصول کی ہم نصابی سرگرمیاں میں اعلیٰ کارکردگی پر 7 طالبعلموں کو گولڈمیڈل،کُل 1686طلباء ڈگری حاصل کریں گے

جمعرات 19 جنوری 2017 22:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) تحقیق کے میدان میں بھی خواتین مردوں سے آگے،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے 15ویںکانووکیشن میںوزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نی32خواتین سمیت 55 سکالز کو ڈاکٹر آف فلسفہ (PhD) کی ڈگری سے نوازا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کے مطابق کانووکیشن میں 1686طلباء کو میڈلز اور ڈگریاں عطا کی جائیں گی،جن میں 55پی ایچ ڈی،385ایم فِل،30ایم بی اے،319ایم اے ایم ایس سی اور895بی اے بی ایس سی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمر فاروق گوہر،بلقیس فاطمہ اور امجد حسین نے بائیو ٹیکنالوجی(Biotechnology)،عظمیٰ حنیف اوربشارت صادق نے باٹنی(Botany)،عابد نذیر گِل،رائسہ خانم،فرحت انور،ایوب راشد،فرحانہ مظہر،راشد سلیم،صدف ریاض اورکنیز رباب نے کیمسٹری(Chemistry)،مہوش عروج ناز نے کلینیکل سائیکالوجی(Clinical Psychology)،کنول زہرانے اکنامکس(Economics)،مقصود احمدنے اینوائرمینٹل سائنس(Environmental Science)،ذوالفقار علی اورگُلِ حناء نے ہسٹری(History)،اسفند فہد،مصباح ارشد،محمد کامران جمیل،محمد رفاقت،نوید اختر،ردا عرفان،فریال چوہدری،ابسارالحق اور عاصمہ نے ریاضیات(Mathematics)،شہباز احمد نے اپلائیڈ فزکس(Applied Physics)،دانیال،سحرش سلیم،علی حسنین جعفری،محمد رضا احمد اورظفر اقبال نے فزکس(Physics)،نگہت حیدر،رابعہ خاور،صباء غیاث،مسرت جبین خان،نسرین اختر اور محمد مصفہ بٹ نے سائیکالوجی(Psychology)،مریم صدیقہ،جعفر حسین اور حناء مظفر نے شماریات(Statistics)،سعدیہ راشد،بشریٰ شریف،محمد نوید،نائلہ انجم،شبنم نیاز،ثمینہ افتخار،طاہرہ صدیقہ، عشرت سلطانہ،محمد اکرم اور عائشہ سلیم نے اردو(Urdu)،جبکہ شائستہ اسلم،مرحوم الطاف حسین اور عاصمہ مقبول نے ذووالوجی(Zoology) میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔

(جاری ہے)

سائنس کالج کے ایسوسی ایٹ پروفیسر مرحوم الطاف حسین کی ڈگری ان کی بیوہ اور کمسن بچے نے وصول کی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے 15ویں کانووکیشن میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے 7طالبعلموں کو ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی میڈلز سے نوازا۔محمد کفیل اشرف کو یونیورسٹی کا بہترین اردو مقرر قرار دیتے ہوئے ’’محمد شہباز شریف گولڈ میڈل‘‘ سے نوازا گیا،جبکہ تقریری مقابلوں میں مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد حسان قدیر بٹ کو ’’محمد ادریس میڈل‘‘ سے نوازا گیا۔

آمنہ نیاز کوتعلیمی سال2015-16کی بہترین فی میل گریجوایٹ قرار دیتے ہوئے ’’ڈاکٹر سعدیہ کرامت میڈل‘‘سے نوازا گیا۔،جبکہ علی زر نے بہترین انٹر میڈیٹ طالبعلم کا اعزازاور ’’دائود الیاس میڈل ‘‘اپنے نام کیا۔آمنہ سہیل قریشی نے ’’پروفیسر جے ڈی سوندھی میڈل ‘‘حاصل کیا۔ڈرامیٹکس میں اعلیٰ کارکردگی پر محمد منیب کو ’’دی تھیسپین میڈل‘‘سے نوازا گیا،جبکہ بہترین انگریزی مقرر کا اعزاز اور ’’ولید اقبال میڈل‘‘حمزہ عباس نے حاصل کیا۔کانووکیشن کے دوسرے روز ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 36طالبعلموں کو رول آف آنر سے بھی نوازا جائے گا۔