یورپی یونین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ( ٹی ویٹ) کے فروغ کیلئے ٹیوٹا کو معاونت جاری رکھے گی

جمعرات 19 جنوری 2017 22:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) یورپی یونین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ( ٹی ویٹ) کے فروغ کیلئے ٹیوٹا کو معاونت جاری رکھے گی تاکہ صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کو قابل روزگار کورسز میں تربیت دی جاسکے۔یورپی یونین نے رواں ماہ سے اپنے 5سالہ عرصے کے اگلے مرحلے میں 45ملین یورو کے ٹی ویٹ منصوبہ کی منظوری دے دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور پاکستان میںہیڈ آف ٹی ویٹ پروگرام ہانز لڈوگ برونز کے مابین ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیکنیکل ایڈوائز کمیونیکیشن ٹی ویٹ پروگرام محمد علی خان، ٹیوٹا افسران اظہر اقبال شاد،بشری اختر،وحید اصغر، امبر چٹھہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ پاکستان میںٹی ویٹ پروگرام کا اجراء اپریل 2011میں کیا گیا۔ اس پروگرام کی وساطت سے ٹیوٹا کے سینکڑوںاساتذہ کو جدید تربیت فراہم کی گئی۔بیروزگار نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کیلئے ٹیوٹا کے پلیسمنٹ افسران کو جدیدتربیت دینے کیلئے پروگرام بھی مرتب کئے گئے۔ چیئر پرسن ٹیوٹا نے جی آئی زیڈ کے وفد کو صوبہ پنجاب میں ٹی ویٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ماہر افرادی قوت بنانے کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

ملکی معاشی ترقی کیلئے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ ایجوکیشن کا فروغ بہت ضروری ہے اور ٹی ویٹ منصوبے کے اگلے مرحلے کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے 48500افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی جس میں 30فیصد خواتین شامل ہونگی۔پاکستان میںہیڈ آف ٹی ویٹ پروگرام ہانز لڈوگ برونز نے چیئر پرسن ٹیوٹا کو بتایا کہ جرمن ادارہ جی آئی زیڈ ریفارمز پروگرام کے تحت نیو ٹیک ،ٹیوٹا پنجاب ،دیگر پبلک و پرائیوٹ سیکٹر کے اداروں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت جی آئی زیڈ نے ٹیوٹا پنجاب میں متعدد پروگرام جاری کئے گئے جن کو دوسرے مرحلے میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ ملک بھر کے بیروزگار افراد ہنر مند بن کر اپنے ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :